نقیب قتل کیس میں اہم موڑ، اقبال جرم کرنیوالے 4ملزمان مکر گئے  


کراچی(24نیوز) نقیب اللہ محسود کے قتل کیس میں عدالت کے سامنے اعتراف کرنے والے چارملزم اقبال جرم سے مکر گئے۔ پولیس نے کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کیس میں نیا موڑ۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اعتراف جرم کرنے والے 4 ملزمان نے اقبال جرم سے انکار کردیا۔

اسے روایتی تفتیش کہیں یا پولیس کی ملی بھگت۔ عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ ادھر راو انوار سمیت 15ملزمان کو 16 فروری تک گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے گی یا نہیں؟

نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان سب انسپکٹر یاسین، اے ایس آئی سُپرد حسین اوراللہ یارہیڈ کانسٹیبل اقبال اور حضرت حیات سمیت کانسٹیبل ارشد علی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے سب انسپکٹر اور ایک ایس آئی کے علاوہ چار ملزمان کی اطلاعی رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان عدالت کے روبرو اعتراف کرنا چاہتے تھے۔

تاہم ملزمان کو جب عدالت میں پیش کیا گیا تو اقبال جرم سے منحرف ہوگئے۔