جھنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈگری سیکنڈل سامنے آ گیا


جھنگ (24 نیوز) شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈگری اسکینڈل سامنے آ گیا۔ چناب کالج آف پروفیشنل اسٹڈیز کی جانب سے طلبہ کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈگری سکینڈل سامنے آیا ہے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن میں موجود چناب کالج آف پروفیشنل اسٹڈیز کی جانب سے سیکڑوں طلبہ کو جعلی ڈگریاں دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: فیصل آباد، بڑے برانڈ کی گھٹیا حرکت، ٹرائی روم سے کیمرہ پکڑا گیا

24 نیوز کے مطابق کالج کی جانب سے دی جانے والی یونیورسٹی کی ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے کالج کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مختلف مقدمات درج کر لیے ہیں۔