سابق صدر آصف علی زرداری کل کرم پورکا دورہ کریں گے


کراچی(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کل کرم پورکا دورہ کریں گے۔ جہاں پر سابق صدر میر ہزار خان بجارانی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کل کریم پور میں دورہ کریں گے جہاں وہ سابق صدر میر ہزار خان بجارانی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر ترقی و منصوبہ بندی میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ فریحہ رزاق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر ہزار خان کی کنپٹی پر انتہائی قریب سے ایک گولی لگی جو دوسری طرف نکل گئی جبکہ انکی اہلیہ فریحہ رزاق کو 3 گولیاں لگیں۔

 رپورٹ کے مطابق انکی اہلیہ کو ایک گولی سر پر جبکہ 2 پیٹ میں لگیں۔ دونوں کی موت سر میں لگنے والی گولیوں سے ہوئی۔