ہائے رے بیروز گاری!! اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان خاکروب کی نوکری ڈھونڈنے لگے

ہائے رے بیروز گاری!! اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان خاکروب کی نوکری ڈھونڈنے لگے


تامل ناڈو (24 نیوز) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں جمعدار اور خاکروب کی ملازمت کے لیے جامعات کے فارغ التحصیل اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے درخواستیں دے دیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعدار کے لیے 10 اور خاکروب کے لیے 4 ملازمتوں کا اشتہار شائع ہوا، اشتہار شائع ہونے کے بعد ایم ٹیک، بی ٹیک اور ایم بی اے سمیت پوسٹ گریجویٹ ہزاروں امیدواروں نے جمعدار اور خاکروب کی ملازمت کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ ملازمت کے اشتہار میں صرف یہ شرط درج تھی کہ امیدوار صحت مند ہو اور 18 سال کی عمر مکمل کر چکا ہو۔

واضح رہے تامل ناڈو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمعدار اور خاکروب کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار 607 درخواست موصول ہوئیں، جن میں متعدد امپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام سے بھی تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer