پاکستان نے جنوبی افریقاکو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقاکو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی


سینچورین(24 نیوز)پاکستان نےجنوبی افریقاکوتیسرے ٹی ٹوٗنٹی میچ میں27 رنز سے ہرادیا تاہم تین میچز کی سیریز جنوبی افریقا نے 2-1 سے جیت لی۔

سنچورین میں کھیلے گئے آخری ٹی 20 میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بلے باز غیر ضروری شاٹس کھیلتے ہوئے وکٹیں گنواتے رہے۔ پاکستانی ٹیم آخری اوور میں شاداب خان(22)  کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی۔ دیگر بلے بازوں میں محمد رضوان 26،آصف علی 25 اور بابراعظم 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، 72 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقاکی طرف سےکرس مورس 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ڈوسن41رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 141 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب اورفہیم اشرف کی2،2وکٹیں جبکہ شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم 2 میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے، شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer