ورلڈ بینک کا نیا سربراہ کس کو نامزد کیا گیا؟

ورلڈ بینک کا نیا سربراہ کس کو نامزد کیا گیا؟


واشنگٹن(24نیوز) ورلڈ بینک کے نئےسربراہ کا انتخاب کرلیا گیا،ورلڈبینک کی سربراہی کے لیے نامزد افراد کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے نامزد افراد کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے لیے محکمہ خزانہ کے عہدے دار ڈیوڈ مالپاس کو نامزدکیا،ڈیوڈ مالپاس نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے معاشیات کے مضمون میں تعلیم حاصل کی اور وہ سابقری پبلکن صدور رونالڈ ریگن اور جارج بش کے دور میں محکمہ خزانہ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مالپاس کے آفس کے 20 افراد نے ان کے انتظامی امور چلانے کے انداز سے نالاں ہوکر ملازمت چھوڑ دی تھی جبکہ ڈیوڈ مالپاس نے ایک سرمایہ کاری بینک بھی کھولا تھا جو مالی بحران کے سبب 2008 میں بند ہوگیا، بینک چلانے میں ناکامی کے بعد انہوں نے اینسما گلوبل کے نام سے اپنی اکنامک فرم کھول لی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER