رہائشی عمارت اچانک فلک بوس ہو گئی

رہائشی عمارت اچانک فلک بوس ہو گئی


انقرہ(24نیوز) ترکی کے شہر استنبول میں 8 منزلہ عمارت اچانک گر گئی، ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں8منزلہ عمارت کھڑے کھرے گر گئی، عمارت کے گرنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا،ملبے تلے سے دو لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 7 زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے،13 اپارٹمنٹ پر مشتمل عمارت میں43 افراد رہائش پذیر تھے، حادثے کے نتیجے میں کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے،  متعدد گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔

ترک میڈیا کا کہناتھا کہ حادثے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہوسکی،8منزلہ عمارت کی بالائی تینوں منزلیں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں،ملبے تلے سے ابھی تک دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ  ہے، ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔