پتہ نہیں معاشرہ کیوں گند میں پڑ گیا :جسٹس محسن کیانی

پتہ نہیں معاشرہ کیوں گند میں پڑ گیا :جسٹس محسن کیانی


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ سارا معاشرہ فیس بک،واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو والی لڑکی سدرہ کےفیس بک دوستی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ لوگوں کو بہت شوق ہے، سارا معاشرہ فیس بک،واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے۔ لڑکے ضیاء مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ میٹرک کر رہا ہوں، پچیس سال عمر ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لڑکے کی سرزنش کرتے  ہوئے کہا کہ توبہ کریں رحم کریں اپنی ماں پر، جو کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں کر رہے ہیں سارا معاشرہ وہی کررہاہے، سب کو سیلفیاں کھنچوا کراپ لوڈ کرنے کا شوق ہے، پتہ نہیں معاشرہ کیوں گند میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کوپتہ ہی نہیں کیسے ان کی زندگیاں زہر بنادی گئیں، سوشل میڈیاسے لوگوں کی ذاتی زندگیاں بھی محفوظ نہیں۔

وکیل نے کہا کہ فیس بک دوستی کے بعد لڑکی جھنگ سے اسلام آباد آئی کچھ دن بعد لڑکے نے چھوڑ دیا،جسٹس محسن کیا نی نے مبینہ زیادتی پر سدرہ ریاض کی ملزم ضیاء مسعود کی ضمانت خارج کرنے کی استدعامسترد کردی۔