جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ کا بڑا فیصلہ

جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ کا بڑا فیصلہ


لاہور( 24نیوز )پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے مقامات کو  ترقی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پروگرام کی منظوری دے دی،ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان کو سیاحتی مقام بنانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

 سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کیمپنگ سائٹس ،ہپ سفاری،پیراگلائیڈنگ اورلوکل ہیرٹیج بازار بھی بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے گفتگو میں کہا ہے کہ  پنجاب میں سیاحت کو صنعت کے طور پر فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے کو سیاحت کے حوالے سے ماضی میں بری طرح نظرانداز کیاگیا۔ جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقامات کی ڈویلپمنٹ سے سیاحت کو فروغ ملے گا، کوہ سلیمان کے علاقے میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے،کلچرل ٹورازم کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگارکے مواقع میسر ہوں گے۔سوشل میڈیا کے ذریعے کوہ سلیمان کے سیاحتی مقامات کی تشہیر کی جائے ۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت نئے سیاحتی مقامات میں پانی ،سکیورٹی اوردیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ نئے سیاحتی مقامات پر سولر پینل کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا جا ئزہ لیا جائے، بزدار پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سمال ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ ہیڈ تونسہ کو بھی ٹورازم سپاٹ کے طورپر ڈیولپ کرنے کی ہدایت کی ہےاجلاس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری سیاحت، اور متعلقہ کی شرکت کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer