"بندے ماترم" نہ پڑھنے پر مسلم ٹیچر پر تشدد


نئی دہلی(24نیوز) بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم توڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں بندے ماترم نہ پڑھنے پر مسلمان ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع کاٹیہر میں ایک پرائمری سکول میں بھارتی یوم جمہوریہ پر پیش آیا جب افضل حسین نامی مسلمان ٹیچر نے بندے ماترم پڑھنے سے انکار کیا تو مقامی افراد نے اس پر تشدد کیا۔

مسلم   ٹیچرافضل حسین کا کہنا ہے کہ یہ ترانہ ہمارے مذہبی عقائد کے خلاف ہے، اسے لئے میں نے اسے پڑھنے سے انکار کیا، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی آئین میں یہ کہیں نہیں لکھا ہوا ہے کہ بندے ماترم ترانہ پڑھنا بھارتی شہریوں کے لیے لازمی ہے،اس وقعہ کے بعد علاقے میں مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔