آپ کی اجازت کے بغیر وٹس ایپ نہیں کھلے گا



کیلیفورنیا(24 نیوز)وٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت اور رازداری کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا،وٹس ایپ کو اور بھی محفوظ بنادیا،اب صارف کی  اجازت کے بغیر وٹس ایپ نہیں کھلے گا۔

نائن ٹو فائیو نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے اس کی خبر دی ہے جو واٹس ایپ کے ورژن  2.19.20 میں موجود ہے۔ اکاؤنٹ سینٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینو میں تبدیلی کرکے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کھلے ہوئے فون کے باوجود بھی لوگ آپ کے وٹس ایپ کو کھولنے سے قاصر رہیں گے۔

تاہم نوٹفیکیشنز سیٹنگ میں آپ کو محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اسے تبدیل کئے بغیر بھی واٹس ایپ لاک ہونے کے باوجود کوئی بھی میسج پڑھ سکتا ہے اور اس کا جواب بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح ایپ کو ان لاک کیے بغیر کال وصول بھی کی جاسکتی ہے۔

اگرچہ یہ فیچر ابھی آئی فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے لیکن واٹس ایپ نے اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی اینڈرائڈ کے لیے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer