سانحہ ساہیوال :فرانزک ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا

سانحہ ساہیوال :فرانزک ایجنسی نے سی ٹی ڈی کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا


لاہو( 24نیوز )سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے معاملے میں فرانزک سائنس ایجنسی نےسی ٹی ڈی کےایک اورجھوٹ سےپردہ اُٹھادیا، فرانزک سائنس ایجنسی نےپولیس گاڑی پرفائرنگ جھوٹی قراردےدی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس گاڑی پر6گولیاں لگیں،جوسرکاری اسلحہ سےچلائی گئیں،فرانزک ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےبعد اہلکاروں نے سرکاری گاڑی میں لاشیں رکھ کرپولیس لائنزمنتقل کیں ،پولیس لائنزساہیوال کےسی سی ٹی وی کیمروں کاریکارڈ بھی غائب کردیا گیا، ساہیوال ہسپتال کےسی سی ٹی وی کیمروں میں بھی ردوبدل کی گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer