خانیوال کا ریلوے گودام نشیوں کا ڈیرہ بن گیا

خانیوال کا ریلوے گودام نشیوں کا ڈیرہ بن گیا


خانیوال (24نیوز) خانیوال کا ریلوے گودام نشیوں کا ڈیرہ بن گیا، منشیات کا دھڑلے سے استعمال کیا جارہا ہے اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کےریلوے   گودام  پر نشیوں نے ڈیرے ڈال لئے، جس کی وجہ سے  شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ مقامی پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے کترا رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے ریلوے پولیس کارروائی کرے گی,  ریلوے پولیس کا کہنا ہے ہمارے پاس نفری نہیں ، ہم ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے،  نشیوں کے اس طرح منشیات کے استعمال سے  بچے اورنوجوان ہیروئن کے عادی بن رہے ہیں۔

علاوہ ازیں منشیات کی سرعام  خریدو فروخت  کی بھی عروج پر ہے، منشیات کے عادی نوجوان ریلوے مال گودام میں دن بھر نشہ کرتے ہیں, نشیوں کا کہناتھاکہ ہیروئن کا نشہ ہمیں آسانی سے مل جاتا ہے، کم عمر بچے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد ہیروئن اور انجکشن کے عادی بن چکے، اور پولیس کی جانب سےان کے خلاف کو ئی بھی کارروائی سامنے نہیں آئی، پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

شہریوں  نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، ان کا کہنا تھاکہ ہمارے بچوں کو منشیات کا عادی  ہونے سے بچایا جائے اور ان نشیوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔