"تحریک انصاف کا اقتدارمیں آنا 70 سال کی تاریخ کا بڑا دھوکہ ہے"



24نیوز: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹے خواب دکھائے، تبدیلی کےنام پر دھوکادیا ہے۔

اسلام آباد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا خواب دیکھانے والے پرانے پاکستان کے منصوبوں کو اپنے نام سے متعارف کروانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور کئی منصوبے بند بھی ہوچکے ہیں۔  کئی سست روی کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو ہم جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو صوبہ بنانے کیلئے بھرپور ساتھ دیں گے۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف  کا  اقتدار  میں آنا70سال کی  تاریخ  کابڑادھوکاہے، کرپشن اور قرضوں کے نام نہاد افسانے بنائے گئے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نواز شریف ایک خوددار لیڈر ہیں۔ وہ کبھی حکومت سے صحت کی بھیگ نہیں مانگیں گے۔ نواز شریف اس ملک کے تین دفعہ وزیراعظم رہنے کے باوجود صحت کی سہولیات فراہم بہتر نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیب کو مطلوب ہیں، انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڑکا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں معمولی بھی اضافہ ہوتا تھا تو یہ شور مچاتے تھے آج انہوں نے خود نئے پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال تو چندہ پر چل سکتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ کارڈ نہیں چل سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی مستقل کا ویجن نظر نہیں آرہا ہے۔ انٹرنیشنل اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ معاشی نظام کافی خطرے میں ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔