اچھی خبر، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اچھی خبر، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ ہوگیا


کراچی(24نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ رک گیا، ایک ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں سوا آٹھ کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 19 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہو گیا جبکہ اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر بھی 4 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6 ارب 69 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ہو گئے، جس کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 8 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے.

زرمبادلہ کے ذخائر میں کئی ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد گزشتہ ہفتے نئے قرض کے بغیر بھی تھوڑا اضافہ دیکھا گیا،  رواں مالی سال کے دوران دوست ممالک سے مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کے قرضوں کے باوجود سات ماہ کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں حقیقی طور پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔