نیب نے علیم خان کی گرفتاری سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا

نیب نے علیم خان کی گرفتاری سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا


اسلام آباد(24نیوز) ترجمان نیب نے کہا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری قانون ، میرٹ، شواہد اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو  نےعلیم خان کی گرفتاری سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزام درست نہیں کہ علیم خان کو چئیرمین سے کسی ناراضگی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا،  علیم خان کی گرفتاری قانون کے مطابق، میرٹ، شواہد اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا کہ چئیرمین نیب نے ساری زندگی قانون کے مطابق گزاری،  چئیرمین نیب نے زندگی میں کبھی علیم خان سے ملاقات نہیں کی، چیئرمین نیب کسی خط کی وجہ سے علیم خان سے ناراض نہیں، چیئرمین نیب کسی دوسرے کو بھی نیب کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیتے، امید ہے علیم خان اپنے اوپر لگائے گیے الزامات کے جوابات دینے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو کل گرفتار کیا گیا تھاجس کے بعد آج انھیں احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔