تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا
تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا

تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا


اسلام آباد (24نیوز) تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا، عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ترجمان عمران خان نے جاری بیان نے کہا ہے کہ شادی کے متعلق جنگ گروپ کے عمر چیمہ کی جانب سے قیاس آرائیوں پر مبنی خبر افسوسناک ہے، عمران خان کی نجی زندگی کے بارے میں اسطرح کی خبر نہایت بدقسمتی ہے، اس خبر میں ایک ایسی خاتون کو بھی گھسیٹا گیا جو کسی طور عوامی نہیں، ریکارڈ کی درستگی کیلئے عرض ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کیلئے تجویز کیا، ترجمان کے مطابق تاہم محترمہ بشریٰ مانیکا نے اہل خانہ خصوصاً بچوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگا، انتہائی حساس اور نجی معاملے کو غلط اور حقائق کے برعکس موضوع سخن بنانا افسوسناک ہے۔

اس غیر ذمہ دارانہ حرکت سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر انتہائی ناروا دباؤ آیا، جب بھی نکاح کی تجویز قبول کی جائے گی، عمران خان باضابطہ طور پر اسکا اعلان کریں گے، تب تک میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ دونوں خاندانوں کے نجی معاملات کا احترام کرے اور اس پر قیاس آرائیوں سے گریز برتیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ابھی کپتان کی تیسری شادی نہیں ہوئی ہے، بشریٰ مانیکا نے پیش کش قبول کی تو شادی کر لیں گے ، شیریں مزارینے کہا بشریٰ مانیکا نے شادی کی پیشکش پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :