راولپنڈی : گیس لیکج کے باعث حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ

راولپنڈی : گیس لیکج کے باعث حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ


اسلام آباد (24نیوز) راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث حادثات بڑھنے لگے، چند گھنٹوں میں راولپنڈی میں دوسرا گیس دھماکہ ہو گیا، گذشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 5 گیس لیکج دھماکے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح راولپنڈی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ،دوسرا حادثہ سٹیلائیٹ ٹاون ایک گھر میں پیش آیا جہاں گیس اخراج کے دھماکہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والے میاں بیوی کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق عائشہ کا جسم مکمل جل گیا جبکہ فرحان کا جسم 80 فیصد جھلس گیا ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5 گیس لیکج دھماکے ہوئے۔

ریسکیو سے مطابق 5 گیس دھماکوں میں بچوں خواتین سمیت 18 افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہوا۔