خیبر پختونخوا میں غیر قانونی پتھر کرشنگ اور بلاسٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن


خیبرپختونخوا (24نیوز) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں غیرقانونی کرشنگ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا، ڈی سی کوہاٹ نے 23کرش مشین اور 2اسفالٹ پلانٹ سیل کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کا صوبہ بھر میں غیر قانونی پتھر کرشنگ اور بلاسٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر غیر قانونی کرشنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،ڈپٹی کمشنرکوہاٹ نے 23کرش مشین اور 2اسفالٹ پلانٹ سیل کردئیے۔

 دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت قانونی تقاضے پورے کرنے تک کرش مشینوں اور اسفالٹ پلانٹس کو سیل رہیں گے،تمام انتظامی ڈویژن میں غیر قانونی پتھر کرشنگ اور بلاسٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کےبھی  احکامات جاری کئے ہیں۔

تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ علاقوں میں غیر قانونی بلاسٹنگ اور پتھر کرشنگ کی روک تھام کو یقینی بنائے، چیف سیکرٹری کے پی،روزانہ کی بنیاد پر ڈی سی محکمہ صنعت کے مرتب شدہ غیر قانونی سائٹ لسٹ کے مطابق ایکشن کے لئے اقدامات کریں ہدایت تمام ڈپٹی کمشنر اور دفترکمشنرعملے کوغیر قانونی سائٹ کے خلاف روزانہ کاروائی کرنے کی ہدایت 24  جنوری2018 کے بعد لائسنس کی تجدید کندہ اور قانونی ضابطے پورے کرنے والوں کو ہی اجازت ملے گی،ہر ضلعی پولیس آفیسر غیر قانونی سائٹس پر روک تھام کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر پولیس کاروائی کریگی۔