کوئٹہ: پولیس موبائل پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: پولیس موبائل پر فائرنگ،جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک


کوئٹہ (24نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی,جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پولیس موبائل معمول کےمطابق  گشت کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک دو فرار ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا لاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں ایک دہشت گرد کی شناخت اسفند کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔