گیم آف جینٹلمین کرکٹ قوانین میں مزید تبدیلیوں پر غور شروع

گیم آف جینٹلمین کرکٹ قوانین میں مزید تبدیلیوں پر غور شروع


ویب ڈیسک (24نیوز) شرفا کے کھیل کرکٹ قوانین میں مزید تبدیلیوں کا مطالبہ زور پکڑ گیا،ایم سی سی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں پر چوٹ لگنےسے زخمی ہونے والے کھلاڑی کا متبادل شامل کرنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں فکسنگ کی روک تھام کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گیم آف جینٹلمین کرکٹ میں تیزی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری وساری ہے، کرکٹ قوانین میں مزید تبدیلیوں کے لئے کرکٹ قوانین بنانے والے میریلیبون کرکٹ کلب کی کرکٹ کیمیٹی کا اہم اجلاس 9 اور 10 جنوری کو سڈنی میں ہوگا، اجلاس کے ایجنڈے میں میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے کھلاڑی کامتبادل ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

 اجلاس میں ٹیسٹ کرکٹ کی ورلڈ چیمپئن شپ، چار روزہ اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کھیل میں فکسنگ کی روک تھام کے طریقوں پر بھی غور ہوگا۔

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کا آئی سی سی کرکٹ کمیٹی جائزہ لینے کے بعد قوانین میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے گی۔