ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا:شہباز شریف


لاہور (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،امریکی صدر کا پیغام قابل افسوس ہے،دشمن اور اغیار ہمیں للکار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےلاہور میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے کہنا تھا کہ قرآن و سنت پر عمل اور اس کا پیغام پھیلانا ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا پیغام قابل افسوس ہے،یتیموں کے سر پردست شفقت رکھنا ہوگا، قرآن کے ابدی پیغام پرعمل کرناہوگا،علما سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،بھائی چارے،محبت کا پیغام عام کرناہوگا،اہلیان مدینہ نے بھائی چارے کی مثال قائم کی،

وزیراعلیٰ نے کہا ختم نبوت ﷺ  پر ایمان کے بغیر کوئی مسلمان ہو ہی نہیں سکتا،امن ،محبت،تحمل ،برداشت ،انصاف فراہم کرنا ہوگا۔

ویڈیو دیکھیں: