پاکستان نے طب کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا


کراچی (24نیوز) پاکستان نے طبی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا،دماغی امراض کے علاج کے لئے کراچی کے نجی اسپتال میں مریض کے دماغ میں پیس میکر لگا نے کے آپریشن میں چین کے ماہر ڈاکٹر بھی شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارکنسن،الزائمرز اور دیگر دماغی امراض کے مریضوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ملک میں پہلی باز مریض کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا آُپریشن کراچی کے نیوروو اسپائنل ایند کینسر کئیر اسپتال میں جاری ہے،پیچیدہ نوعیت کا یہ آُپریشن گزشتہ تین گھنٹے سے جاری ہے، آپریشن میں پاکستانی نیورو سرجنز کے ہمراہ چین کے ماہرین کی ٹیم بھی شریک ہے۔

ماہرین کے مطابق دماغ میں پیس میکر لگانے سے کپکپاہٹ کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ جبکہ پیس میکر کے زریعے ڈپریشن سمیت دماغی امراض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

دماغ میں لگائی گئی بیٹری کو 7سال میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ ڈیوائس کا کنٹرول مریض اور معالج کے پاس ہوگا,طبی ماہرین کے مطابق اس قبل ڈیوائس دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے کے لئے لگائی جاتی تھی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: