کراچی: بہادر نوجوان نے واردات کرنے والے دو ڈاکووں کو کچل دیا

کراچی: بہادر نوجوان نے واردات کرنے والے دو ڈاکووں کو کچل دیا


کراچی (24نیوز) اسٹریٹ کرمنلز آجائیں باز کراچی کے نوجوان کر رہے ہیں اب شکار گلستان جوہر میں بہادر نوجوان نے واردات کرنے والے دو ڈاکووں کو کچل دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی گلستان جوہر کا علاقے میں اسٹریٹ کرمنل نے گاڑی سوار شہری کو لوٹا اور فرار ہوئے شہری نے ڈٓکووں کا پیچھا کیا اور گاڑی ڈاکووں پر چڑھادی جس سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،ڈاکوں کو ٹکر مارنے والا شہری پولیس آفیسر کا بیٹا ہے،طارق کے والد خیرپور میں ڈی ایس پی تعینات ہیں جبکہ طارق نجی یونیورسٹی کا طالبعلم ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی معلومات جمع کی جارہی ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔