بلوچستان اسمبلی میں ہل چل جاری، ثنا اللہ زہری کا نواز شریف سے رابط

بلوچستان اسمبلی میں ہل چل جاری، ثنا اللہ زہری کا نواز شریف سے رابط


کوئٹہ (24 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے نواز شریف سے رابط کیا، ثنااللہ زہری نے نواز شریف کو بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے نواز شریف سے رابط کر کہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے مدد مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنا سازش ہے اور یہ سازش سینیٹ الیکشن رکوانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں ہل چل جاری، صوبائی وزیر شیخ جعفر مندوخیل نے بھی وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شیخ جعفر سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ جعفر مندوخیل کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے ہے۔ استعفی کا اعلان پاکستان پہنچنے پر کریں گے۔

دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وفاقی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں، لگتا ہے نواز شریف نہیں چاہتے حکومت مدت پوری کرے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی ایک وفاقی وزیر بھی بلوچستان گیا ہے۔