دنیا جانتی ہے پاکستان نے انتہا پسندی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا: احسن اقبال

دنیا جانتی ہے پاکستان نے انتہا پسندی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا: احسن اقبال


نارووال (24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ بلا جواز پاکستان پر تنقید کر رہا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ امریکہ کے پاس پاکستان کا نام ہیومن واچ لیسٹ میں ڈالنے کا جواز نہیں ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے اپنے رویے سے تعلقات کو مجروح کیا، امداد کی معطلی کے بعد امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں۔ پاکستان تنہا نہیں، دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاک امریکا تعلق ستمبر 2001ء سے قائم تھا۔ باہمی تعلقات ایبٹ آباد آپریشن کے بعد کشیدہ ضرور ہوئے مگر ختم نہیں ہوئے تھے، اب امریکا افغانستان میں شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ پاکستان کی سرزمین پر لڑی جائے گی، پاکستانی سرزمین پر لڑائی امریکیوں کیلئے مؤافق ہوگی۔