سعودی عرب کا طویل العمر شہری 147 برس کی عمر میں انتقال کر گیا


(ویب ڈیسک) سعودی عرب کا طویل العمر شہری 147 برس کی عمر میں انتقال کر گیا، علی بن محمد بن مری الکامی وفات سے قبل اپنی صحت مند زندگی کا راز بھی بتا گئے۔

سعودی عرب کا عمر رسیدہ ترین شخص انتقال کر گیا۔ اپنی زندگی میں انٹرویو کے دوران علی بن محمد نے صحت مند رہنے کے راز کا بھی انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کی اگائی ہوئی سبزیاں اور پھل کھاتے رہے اور زندگی میں کبھی بھی چینی سے بنی غذائیں استعمال نہیں کیں۔ نماز عشا کے بعد سونا اور فجر سے پہلے تہجد کے لئے اٹھنا ان کا معمول رہا۔

وہ زندگی بھر سیدھی کروٹ سوتے تھے۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ 100ویں سالگرہ پر آبائی علاقے میں 4 کلو میٹر فاصلہ پیدل کرکے نماز جمعہ ادا کی تھی۔