سیاست میں بنیادی تبدیلی لاکر عوام کوخوشحال بنانا چاہتا ہوں: پرویز مشرف


کراچی (24 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے ایک ہونا ہوگا۔ ایم کیو ایم ، پی ایس پی ، اے پی ایم ایل ایک چھتری کے نیچے آئیں نئے نام سے ملکر ملکی ترقی کے لیے کام کریں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا آنا جیسے پورا پاکستان امڈ آیا ہے، کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں ہر قوم کے لوگ بستے ہیں۔

پرویز مشرف نے مزید کہا کہ کراچی میں رہنے والے کراچی کے ہیں اور ایک قوم ہیں، میں مڈل کلاس آدمی ہوں، میرے پاس سب کچھ ہے مجھے کچھ نہیں صرف عوام کی سلامتی چاہیے۔ سیاست میں بنیادی تبدیلی لاکر عوام کو خوشحال بنانا چاہتا ہوں۔ ایم کیو ایم ، پی ایس پی اور اے پی ایم ایل کو نئے نام سے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔