افغانستان: سونے کی کان گرنے سے 30 افراد ہلاک

افغانستان: سونے کی کان گرنے سے 30 افراد ہلاک


کابل (24نیوز) افغانستان کے صوبہ درخشاں میں سونے کی کان بیٹھنے سے ملبے تلے دب کر 30 افراد   ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ افغانستان کے صوبہ درخشاں کے ضلع کوہستان میں پیش آیا جہاں مقامی افراد   200 فٹ (60m) گہری کان سے سونے کی تلاش میں مصروف تھے کہ اچانک کان کی دیواروں سے ملبہ نیچے گرنا شروع ہوگیا اور اس کی زد میں آکر 30 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنھیں افغان حکام کے مطابق ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام کے مطابق 13 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے وقت مقامی افراد ایکسیویٹر کا استعمال کررہے تھے۔ گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری نے کہا ہے کہ مقامی افراد کافی عرصے سے اس کا کاروبار کر رہے ہیں اور حکومت کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔