ملائیشیاکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بادشاہ تخت سے دستبردار

ملائیشیاکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بادشاہ تخت سے دستبردار


جکارتہ(24نیوز) ملائیشیا کے بادشاہ سلطان محمد پنجم نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تخت سے دستبردار ی کا اعلان کیا ہے،ان کا یہ اقدام نومبر کے آغا میں 2ماہ کی طبی رخصت کے بعد پیش آیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 1957 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مسلم اکثریتی ملک ملائیشیا کے بادشاہ عہدےسے ستبردار ہوئے ہیں، سلطان محمد پنجم کا اقدام نومبر کے آغا میں 2ماہ کی طبی رخصت کے بعد پیش آیا، اس دوران روسی حسینہ سابق مس ماسکو سے ان کی شادی کی غیرمصدقہ خبریں بھی گردش میں تھیں۔

قوی محل سے جاری کئے گئے بیان میں ان کے استعفے کی تصدیق کی گئی، جبکہ ان کے دفتر کی جانب سے تخت چھوڑنے کے حوالے سے کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم 45 سالہ ملائیشیائی بادشاہ کےمستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری تھیں، ملائیشیا کے یہ جوان دل بادشاہ گاڑی چلانے اور دیگر کھیلوں کے شوقین ہونے کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔