چھٹیاں ختم،سکول کھل گئے


لاہور( 24نیوز )موسم سرما کی تعطیلات کے بعدلاہور سمیت پنجاب بھر کے سکول کھل گئے ، پہلے روز دھند اور سردی کی شدت کے باعث سکولوں میں طلبا کی حاضری 30 فیصد کم رہی۔

پہلے روز طلباء نے دوستوں سے ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ طلباءکا کہنا تھا کہ سالانہ پیپرز قریب ہیں سکول بند رہنے سے انکا تعلیمی نقصان ہوا۔

صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھل جانے سے جہاں طلباکے تعلیمی سفر کا پھر سے آغاز ہوگیا ہے وہیں اب طلبا، اساتذہ کی بہترین رہنمائی بھی حاصل کرسکیں گے۔