اسی لاکھ آبادی والے شہر کا ہر شخص بیمار

اسی لاکھ آبادی والے شہر کا ہر شخص بیمار


فیصل آباد ( 24نیوز )اسی لاکھ کی آبادی والے شہر فیصل آباد میں ہر شخص بیمار، تندرست کوئی نہیں،ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک کروڑ چوبیس لاکھ اکیاسی ہزار ایک سو انیس مریضوں نے علاج معالجہ کیلئے رجوع کیا جبکہ ستائیس ہزار ایک سو چودہ مریضوں کو مختلف بیماریاں نگل گئیں،ماہرین میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر عامر حسین نے بیماریوں کی تعداد میں اضافہ کھیلوں کے میدان ویران اور کھانے پینے میں اعتدال نہ برتنا بڑی وجہ قرار دے دیا۔

ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک کروڑ 24 لاکھ اکیاسی ہزار ایک سو انیس مریضوں نے علاج معالجہ کیلئے رجوع کیا جس میں ایک کروڑ بارہ لاکھ ستاسی ہزار آٹھ سو اٹھارہ نے شعبہ بیرونی مریضاں اور گیارہ لاکھ ترانوے ہزار تین سو ایک سیریس حالت میں سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچے یہ رپورٹ محکمہ صحت انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس میں ستائیس ہزار ایک سو چودہ مریضوں کو مختلف بیماریاں نگل گئی اور وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد پر ماہرین امراض میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر عامر حسین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدان کا ویران ہونا ،کھانے پینے کی اشیاءمیں احتیاط نہ برتنا بھی بیماریوں کی وجہ بن رہا ہے ان میں شوگر،بلڈ پریشر ،ہیپاٹائٹس اور امراض قلب کی بیماریوں میں اضافہ کے سبب شہری مختلف بیماریوں کا شکاع ہورہے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کی سہولت نے مریضوں کی دیہاتوں سے شہر منتقلی آسان بنادی۔

ماہرین امراض کہتے ہیں کہ اگر ہمارے کھیل کے میدان آباد ہوجائیں اور شہری فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں تو وہ بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔