چیف جسٹس ناراض ہوگئے، وزیر اعظم کی منانے کی کوشش

چیف جسٹس ناراض ہوگئے، وزیر اعظم کی منانے کی کوشش


اسلام آباد( 24نیوز ) مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ کیوں بدل دی؟؟چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا فیصل واوڈا سے شکوہ،کہا کیا ڈیم کی تعمیر میں سپریم کورٹ کا کوئی کردار نہیں۔اب وزیراعظم سے جا کر کہیں وہ ہی افتتاح کریں،وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے معذرت کرلی۔ دوسری جانب وزیراعظم نےجسٹس ثاقب نثارکےراضی ہونے تک مہمند ڈیم کےسنگ بنیادکی تقریب ملتوی کرنےکی ہدایت کردی۔

کیس نائی گاج ڈیم کی تعمیر کا  تذکرہ مہمند ڈیم کا چھڑ گیا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ بدلنے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے شکوہ کردیا۔

نائی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ بدل دی،بتانا بھی مناسب نہیں سمجھا،ہوسکتا ہے اب وہ سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک نہ ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا مہمند ڈیم کی تعمیر میں سپریم کورٹ کا کوئی کردار نہیں؟؟حکومت نے تو اپنے طور پر کچھ نہیں کیا،بس اتنا کہا کہ 2025 تک پانی کی قلت ہوگی،سپریم کورٹ نے ہی اقدامات کیے،اگر معاملہ نہ اٹھاتے تو 2 سے 3 سال مزید لگ جاتے،وزیراعظم کو جا کر بتادیں کہ اب وہ خود جا کر ڈیم کاافتتاح کریں۔

حکومت کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے چیف جسٹس سے کہا کہ انہیں سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت ضرور کرنا ہوگی۔

چیف جسٹس نے نائی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کہا کہ وزیر خزانہ اور اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر بلا لیتے ہیں،نہ آئے تو نوٹس کرکے بلائیں گے،لگتا ہے حکومت ڈیم بنانا ہی نہیں چاہتی،وزیر خزانہ وضاحت دیں ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کیوں نہیں کیے؟عدالت نے ایکنک اجلاس کی حتمی تاریخ سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer