عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی


اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ سال سے کم اور بجٹ خسارہ زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہوئی۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کے میکرو ریسرچ ونگ فچ سولیوشن کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی معیشت کی نمو رواں مالی سال 19-2018 میں 4.4 فیصد رہے گی، اور بجٹ خسارہ گزشہ مالی سال سے بڑھ کر 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ معاشی ترقی کی شرح اگلے مالی سال مزید کم ہو کر 4.1 فیصد رہنے کا امکان ہےرپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہونے سے پاکستانی برآمدات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

نومبر میں بھی ڈالر میں پاکستانی برآمدات میں 12.8 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ خام تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال مخدوش رہے گی، فچ سولیوشن نے خبردار کیا کہ پاکستان میں سیاسی مخالفت بڑھ رہی ہے، اگر حکومت پارلیمانی طریقے سے اپنی مقبولیت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے اقتصادی بہتری کے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہوگی لیکن بڑھتی ہوئی سیاسی مخالفت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے اس طرح کے اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا ایک مشکل کام ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer