شہری نے وزیراعظم پورٹل پر ”ٹک ٹاک “ بند کرنے کی شکایت درج کرا دی

شہری نے وزیراعظم پورٹل پر ”ٹک ٹاک “ بند کرنے کی شکایت درج کرا دی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) پشاور کے ایک شہری نے’’ ٹک ٹاک “  کو بند کرنے کے حوالے سے وزیراعظم پورٹل پر شکایت کر دی شہری نے موقف اختیار کیا کہ یہ ایپ ہمارے معاشرے کو تباہ کر رہی ہے لہذا اسے بند کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کچھ عرصہ سے ’’ ٹک ٹاک “ نامی ایپ نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے ، اس ایپ کے ذریعے صارفین مختلف گانوں اور ڈائیلاگز پر ڈبنگ کرتے ہیں،  ٹک ٹاک ایک طرف صارفین کیلئے تفریح کا ذریعہ ہے تو بہت سے لوگ اس ایپ سے تنگ بھی ہیں۔ تاہم پشاور کے شہری نے وزیر اعظم پورٹل پر شکایت میں کہا ہے پاکستانی شہری ٹک ٹاک پر بہت زیادہ وقت ضاع کر رہے ہیں۔ شکایت کے بعد پاکستان سٹیزن پورٹل نے شکایت پی ٹی اے کو ارساں کر دی ہے ۔

یاد رہے پاکستان میں سوشل میڈیا پر ’’ ٹک ٹاک “ ایپ کو بند کرنے کے حوالے سے بعض خبریں گردش کررہی ہیں ، تاہم پی ٹی اے کی طرف سے اس قسم کا کوئی بیان یا پریس ریلیز سامنے نہیں آئی ۔