سونا پھر مہنگا ہوگیا

سونا پھر مہنگا ہوگیا


کراچی (24 نیوز) سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے نےپاکستان میں سونا دوسو روپے فی تولہ مہنگا کردیا۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کے اضافے سے سڑسٹھ ہزار تین سو روپے ہو گئی، دس گرام سونا ایک سوستاسی روپے اضافے سے ستاون ہزار سات سو روپے ہوگیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت باون ہزار آٹھ سو اکانوے روپے فی دس گرام ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چھے ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونا مہنگا ہو رہا ہے۔