عمران خان کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہوئے 27سال مکمل

عمران خان کا ٹیسٹ کیریئر ختم ہوئے 27سال مکمل


اسلام آباد ( 24 نیوز ) کپتان نے 1992 میں آج ہی کے دن ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہا تھا،  عمران خان نے ٹیسٹ کیریئر میں 3ہزار 8 سو 7 رنز بنائے جبکہ 362 وکٹیں حاصل کیں۔

بلاشبہ عمران خان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، ان کا کرکٹ کیریئر بے شمار کامیابیوں اور فتوحات سے بھرپور ہے۔انہوں نے پہلے فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے لوہا منوایا پھر اپنی بیٹنگ سے حریف باؤلرز کے چھکے چھڑائے، وہ 20 برس تک دنیا کے بہترین آل راؤنڈر رہے۔ آج ان کے ٹیسٹ کیریئر   کوختم ہوئے ستائیس برس بیت گئے۔ عمران خان نے اپنا آخری ٹیسٹ سری لنکا کےخلاف فیصل آباد میں کھیلا تھا۔