کبڈی میچ، پاکستانی شیروں نے بھارت کو دھول چٹا دی

کبڈی میچ، پاکستانی شیروں نے بھارت کو دھول چٹا دی


فیصل آباد(24نیوز) پاک بھارت ٹاکراکسی بھی کھیل میں ہو، دلچسپ اورسنسنی خیزہی ہوتا ہے۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے بھارت کودلچسپ مقابلے کے بعدشکست سے دوچارکردیا۔ اختتامی تقریب میں گلوکار عارف لوہارنے اپنی آوازکا جادو جگایا۔

فیصل آباد ٹرائی اینگلر انٹرنیشنل کبڈی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان گرین اور بھارتی پنجاب کی ٹیم میں کانٹےکا مقابلہ ہوا۔ پاکستانی ٹیم نےبھارتی ٹیم کو انتیس کےمقابلے میں سنتالیس پوائنٹس سے دھول چٹادی۔ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کا بھنگڑوں کے ساتھ خوب جشن منایا گیا۔

میچ کے اختتام پر عارف لوہار نے اپنی سپرہٹ پرفارمنس سےتقریب کو چار چاند لگادیئے۔شاندار آتشبازی نے جیت کا مزہ دوبالا کردیا۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آکر بہت اچھا محسوس کررہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔