اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں


اسلام آباد(24نیوز) پاک فوج کے جوانوں نے جرت اور بہادری کی لاتعداد داستانیں رقم کیں،قوم کے جانبازسپوتوں نے ہمیشہ وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،ملک کے ان بہادر بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

افواج پاکستان کے بہادر جوانوں نے ملک کیلئے شجاعت کی بے نظیرمثالیں قائم کیں،سرحدوں کے دفاع میں جان ہتھیلی پر رکھ کر نہ صرف دشمن کو شکست دی بلکہ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔

گجرات کے شیر بہادر جوان طارق محمود کی31 ویں برسی منائی گئی،طارق محموداسکردو میں 1988 کو ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے برفانی تودہ گرنے سے شہید ہوئے۔ منڈی بہاؤالدین کے علاقے میانہ گوندل کے لانس نائیک عمر حیات نے 2002 میں وطن پرجان قربان کی،ان کی17 ویں برسی پر قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

ایبٹ آباد کے شہید حوالدار حیدر زمان کی 17 ویں برسی منائی گئی،شہید حیدرزمان نےلیپا سکٹر کشمیرمیں 2002 کو جام شہادت نوش کیا۔ چچہ وطنی کے شہید اصغرعلی نے 9 سال قبل دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے 2010 کو وزیرستان میں وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔

پاکستان آرمی کے بہادر سپاہی محمد یاسر نے 2013 کو دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،27 سالہ محمد یاسر شہید کا تعلق آزاد کشمیر رجمنٹ سے تھا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔