ججز روٹیشن کا معاملہ، وکلا کی ہڑتال16ویں روز بھی جاری

  ججز روٹیشن کا معاملہ، وکلا کی ہڑتال16ویں روز بھی جاری


اسلام آباد ( 24 نیوزججز روٹیشن کے معاملے پر وکلا کی ہڑتال 16 ویں روز بھی جاری رہی، وکلا نےمطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج بھی کیا.

اسلام آباد میں ججزروٹیشن کے معاملے پر وکلا 2 ہفتے گزرجانے کے بعد بھی ہڑتال پر ہیں، اسلام آباد بار کی کال پروکلا نےسپریم کورٹ کے سامنے ڈسٹرکٹ عدالتوں کے ججز کی روٹیشن کے حق میں مظاہرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ججز کو تاحیات ایک ہی اسٹیشن پررکھا جاتا ہے جو منظور نہیں۔ صدر بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ ججز روٹیشن پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

وکلا کی ہڑتال کے باعث سینکڑوں مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئے جس سے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.