ستارے زمین پر اتر آئے

ستارے زمین پر اتر آئے


کیلی فورنیا( 24 نیوز ) امریکی شہرکیلی فورنیا میں ستاروں کی کہکشاں زمین پر اترآئی، ریڈ کارپٹ تقریب میں لیڈی گاگا بہترین گلوکارہ کا ایوارڈلے اڑیں۔ کرسچن بیل اوررومی ملیک بہترین اداکار  گیلن کلوز بہترین اداکارہ ٹھہریں، بوہیمانیا روپسوڈی نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

کیلی فورنیا میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کا لمحہ لمحہ جلووں حسن اور سنسنی سے بھرپور رہا ۔ شوبز کی بڑی بڑی ہستیاں دم سادھے بیٹھیں اپنے اور دوسروں کی قسمت کا فیصلہ سننے کے لیےکوئی جذبات کی رو میں بہہ کر رو دیا تو کوئی اپنی جیت پر یقین نہ کر پایا ۔  بوہیمانیا روپسوڈی نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔ لیڈی گاگا کو بہترین گانے "شیلو" پر ایوارڈ دیا گیا ۔ میوزک اینڈ کامیڈی فلم "وائس "کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ کرسچن بیل لے اڑے ۔ 

گیلن کلوزبھی پیچھے نہ رہیں،  فلم" دی وائف" کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ بہترین معاون اداکار مہرسہلاعلی ٹھہرے،  رامی ملیک نے ڈرامہ فلم "بوہیمانیا روپسوڈی" کےلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔