امریکی فوج سے متعلق ورلڈ انڈیکس کی رپورٹ جاری

امریکی فوج سے متعلق ورلڈ انڈیکس کی رپورٹ جاری


واشنگٹن(24نیوز) ورلڈ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے اور ان پر حملہ کرنے میں پیش پیش امریکا نے اپنی فوج کا ایک بڑا حصہ دوسرے ملکوں میں میں جاری لڑائی میں جھونک رکھا ہے.

ورلڈ انڈیکس کے مطابق امریکا سے باہر امریکا کے سب سے زیادہ فوجی ایشیا اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں موجود ہیں،  سب سے زیادہ امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہیں، جن کی تعداد 14ہزار ہے،  اس کے بعد کویت کا نمبر ہے،  جہاں امریکی فوجیوں کی تعداد 13ہزار ہے، قطر میں بھی امریکا کہ 13ہزار فوجی تعینات ہیں، بحرین میں امریکا کے 7، عراق میں6 اور متحدہ عرب امارات میں 5ہزار فوجی موجود ہیں. اردن میں امریکی فوجیوں کی تعداد 3، سعودی عرب میں بھی 3 ہزاراور عمان میں 606 ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔