میانوالی، طیارہ گر کر تباہ



میانوالی(24نیوز)  میانہ کھوہ کے مقام پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔ 

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ افسر عبادالرحمان شہید ہوگئے۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلی سطحی کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔