پشاور،موسم سرما کی تعطیلات میں ایک بار پھر اضافہ

پشاور،موسم سرما کی تعطیلات میں ایک بار پھر اضافہ


پشاور(عظمت علی شاہ)خیبرپختونخوا میں سردی میں اضافے کے باعث سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بارہ جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی  سکولوں کی موسم تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری کردیا، محکمہ تعلیم نے 12 جنوری تک تعطیلات میں توسیع کردی، سردی کی موجودہ لہر میں اضافہ کی وجہ سے تعطیلات میں توسیع کی گئی۔

اس سےقبل موسم سرما کی تعطیلات کا  نوٹیفکیشن  30دسمبر 2019 کو جاری کیا تھا، جس کے تحت7 جنوری تک سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔