اداکارہ عائشہ عمر جنسی ہراسانی کا شکار، دردناک لمحات بتانے سے قاصر

اداکارہ عائشہ عمر جنسی ہراسانی کا شکار، دردناک لمحات بتانے سے قاصر


کراچی (24نیوز) پاکستانی فلم اور شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ عمر نے خود کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف کر دیا ہے۔ 

عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران می ٹو سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ واقعات پاکستانی انڈسٹری میں پیش آئے۔انھوں نے کہا کہ یہ مہم صرف خواتین نہیں بلکہ مردوں کےلیے بھی بہت ضروری ہے۔ عائشہ عمر نے مزید انکشاف کیا کہ انڈسٹری میں لڑکیوں کے ساتھ ساتھ لڑکوں کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ مجھ میں خود پر گزرے لمحات بتانے کی ہمت نہیں اس لیے ان لوگوں کی حمایت کرتی ہوں جو اس حوالے سے سامنے آئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔