سابق چیف الیکشن کمشنر ، قانون دان فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

سابق چیف الیکشن کمشنر ، قانون دان فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے


کراچی(ظفر سومرو) سابق چیف الیکشن کمشنر اور معروف قانون دان فخرو الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے.

2008 میں انہوں نے بطور چیف الیکشن کمشنر فرائض سرانجام دیئے، فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ گورنر، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدوں سے انھوں نے حکومت سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ 1981ء میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج رہے ۔ جنرل ضیاالحق نے 1981ء میں ججوں کو پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کا حکم دیا۔ فخروالدین جی ابراہیم نے انکار کر دیا اور یوں نوکری سے فارغ ہو گئے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔