دماغی صحت کیلئے کو نسی عادات اپنائی جائیں؟ جانئے

دماغی صحت کیلئے کو نسی عادات اپنائی جائیں؟ جانئے


( 24نیوز ) مشہورکہاوت ہے کہ ایک صحتمند جسم میں ہی ایک صحتمند دماغ پایا جاتا ہے، دماغی صحت کیلئے ضروری ہے کہ اس کے لئے موزوں اور مناسب کاموں کو سرانجام دیا جائے، مندرجہ ذیل میں چند عادات کا ذکر کیا جارہا ہے جس سے دماغی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ دماغی طور پر پرسکون نہیں اور ایک بے چینی سی لگی ہے تو اس کا آسان سا حل ہے کہ مثبت سوچ رکھیں اور پرامید رہیں کہ آپ نے جو خواہش کی وہ پوری ہوگئی یا مستقبل قریب میں پوری ہونے والی ہے، جو لوگ پرامید رہتے ہیں ان میں 35 فیصد تک امراضِ قلب اور فالج جیسی جان لیوا بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

دماغی صحت کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ دماغی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، علاوہ ازیں دوسروں کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں، ایسا کرنے سے آپ کے دماغ کی بہتر نشوونما اور اچھے کیمیکلز کی افزائش ہوگی،آپ ذہنی پریشانی سے بھی نجات حاصل کرسکیں گے۔

اگر کوئی شخص آپ پر احسان کرتا ہے تو اس کا لازمی شکریہ ادا کریں، خوشگوار موڈ میں رہیں، دماغی صحت کی بہتری کے لئے اگر آپ ایک ڈائری پر اپنے دن بھر کے کاموں کا تحریر کریں تو یہ عمل بھی آپ کے دماغ کے لئے اچھا ثابت ہوگا۔

جس جگہ آپ رہتے ہیں اس وہاں سب کے ساتھ تعلقات استوار رکھیں کیونکہ انسان کو ذہنی خوشی اور سکون معاشرہ میں رہنے والے افراد سے بھی ملتا ہے، یہ ضروری نہیں کہ آپ بے شمار دوست بنالیں، کوئی ایسا ہونا جو آپ کی طبیعت اور مزاج کو سمجھ سکے۔

دورجدید میں نت نئی ایجادات ہورہیں ہیں ان کے بارے معلومات اور ان کے بارے جانئے،چھوٹی، بڑی چیزوں کا مقصد اور ان کی اہمیت کو سمجھیں یہ عادت بھی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، اپنی زندگی کا معمول بنالیں کہ ان کے بارے مطالعہ کریں، واگرنہ آپ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔