کرنسی مارکیٹ، روپے کی قدر میں کمی

کرنسی مارکیٹ، روپے کی قدر میں کمی


کراچی(24 نیوز)مارکیٹ میں ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہو گئی، انٹر بینک میں ڈالر دوبارہ 155 روپے کا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 155 روپے 19 پیسے تک فروخت ہوا تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 155 روپے ہو گئی، یورو کی قدر 9 پیسے بڑھ کر 173 روپے 32 پیسےاور برطانوی پاؤنڈ کی قدر ایک روپے 12 پیسے کے اضافے سے 204 روپے 43 پیسے ہو گئی۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 155 روپے 30 پیسے برقرار رہی، یورو 20 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے 50 پیسے اور برطانوی پونڈ 20 پیسے مہنگا ہو کر 204 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer