عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا


کراچی(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا، ایک تولہ سونے کی قیمت تیرہ سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار تین سو روپے کی کمی سے بانوے ہزار ایک سو روپے رہ گئی، دس گرام سونا ایک ہزار ایک سو چودہ روپے کی کمی سے اٹہتر ہزار نو سو اکسٹھ روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت بہتر ہزار تین سو اکاسی روپے فی دس گرام ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں گیارہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer