نیا بننے والا ڈیم ٹوٹ گیا

نیا بننے والا ڈیم ٹوٹ گیا


کوئٹہ(نجب الدین)قلعہ عبداللہ میں بارش کاپانی جمع ہونے سے ماچکہ ڈیم ٹوٹ گیا سائٹ وزٹ پر آئے محکمہ کے دو آفیسر خوش قسمتی سے بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں بارش کاپانی جمع ہونے سے ماچکہ ڈیم ٹوٹ گیا،ڈیم گزشتہ سال بنایا گیا تھا، محکمہ کےدو آفیسرسائٹ وزٹ پرتھے کہ ڈیم ٹوٹ گیا،خوش قسمتی سے دونوں محفوظ رہے،ڈیم میں گزشتہ روز بارش کے بعد سے پانی جمع ہوا تھا، ڈیم ٹھیکدار اور محکمہ کی جانب سے گزشتہ سال بنایا گیا تھا.

ذرائع کا کہناتھا کہ ڈیم ٹوٹنے سے پہلے محکمہ کے آفیسر بھی سائیڈ وزٹ پر تھا کہ ڈیم ٹوٹ گیا،خوش قسمتی سے آفیسر اور ساتھی بچ گئے،ڈیم کی ناقص تعمیر کے باوجود اس سے کلیئر کیا گیا تھا حکومت بلوچستان کو نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔